ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر  میں گاڑی اور موٹر سائیکل چور بےلگام

شہر  میں گاڑی اور موٹر سائیکل چور بےلگام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 موٹر سائیکلیں، 3 گاڑیاں، 2 رکشے چوری ہو گئے ۔ ایک موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی گئی ۔

 پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سر فہرست رہے۔ صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کے 17، 17 مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں 13، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 9، کینٹ ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کے 6 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 3 مقدمات درج کئے گئے۔

باغبانپورہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ اسی طرح جنوبی چھاؤنی، پرانی انارکلی اور نواب ٹاؤن سے گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ قلعہ گجر سنگھ اور اچھرہ سے چور 2 رکشے لے اڑے۔ پولیس نے مذکورہ وارداتوں کے مختلف تھانوں میں 71 مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔