(اسرار خان)چوہنگ کے علاقے میں نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ، پولیس نےلاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔
پولیس کے مطابق 40سالہ نامعلوم خاتون کی لاش چوہنگ کے علاقہ ای ایم ای سوسائٹی کے قریب نہر سے برآمد ہوئی۔ خاتون کی لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے جس کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی تھانہ ہیر کی حدود میں بی آر بی نہر سے جواں سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش نہر سے نکالی تھی، پولیس کے مطابق متوفیہ کی عمر پندرہ سے اٹھارہ سال جبکہ لاش ایک دن پرانی معلوم تھی۔