موٹروے پر سفر کرنیوالے ہو جائیں خبردار، بغیر کورونا سرٹیفکیٹ داخلہ بند

موٹروے پر سفر کرنیوالے ہو جائیں خبردار، بغیر کورونا سرٹیفکیٹ داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستان میں کورونا کے وار جاری، کورونا کے روک تھام کے پیش نظر لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیاں لگائی گئیں، لیکن اب حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے فیصلہ کے مطابق  15ستمبر سے موٹر وے پر ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ پندرہ ستمبر کے بعد موٹر وے پر چڑھنے سے قبل شہریوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا ورنہ انہیں جی ٹی روڈ پر سفر کرنا پڑے گا۔ موٹرویز اور ہائی ویز پر 15 ستمبر سے پہلی ڈوز اور  15 اکتوبر کے بعد دونوں ڈوز کی پابندی ہوگی۔

بس ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اپنی ویکسی نیشن کروا چکے ہیں، آئندہ بس میں مسافر اس وقت بیٹھ سکیں گے جب انہوں نے ویکسی نیشن کروائی ہوگی۔ دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بس مالکان کو بھی حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ 15ستمبر کے بعد ڈرائیور یا سواری ویکسی نیشن کے بغیر موٹر وے پر سفر کیلئے آئے تو پہلے جرمانہ کیا جائے گا اورپھر جی ٹی روڈ سےروانہ کردیا جائے گا۔