کورونا ویکسین کی 5 خوراکیں لگوانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

corona vaccine
corona vaccine

 ( ویب ڈیسک)نا معلوم شخص نے 10 روز کے دورانیے میں تین مختلف ویکسین کی 5 خوراکیں لگوائی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق برازیل  سے تعلق رکھنے والے شخص نے  کورونا سے بچنے کے لیے  پوری 5 خوراکیں لگوا لیں۔ مذکورہ شخص کا تعلق برازیلی  شہر ریو ڈی جنیرو سے ہے۔ نامعلوم شخص نے 10 روز کے دوران فائزر، ایسٹرا زینیکا اور کورونا ویک ویکسین  کی مجموعی 5 خوراکیں لگوا لیں اور وہ دنیا کے واحد شخص ہیں جس نے کورونا کی 5 خوراکیں لگوائی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق شہری کی اس حرکت کے بارے میں  حکام کو اس وقت پتہ چلا جب وہ گُمنام شہری کورونا کی چھٹی خوراک لگوانے ویکسی نیشن مرکز  پہنچا تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ پتہ نہیں چل سکا  کہ وہ چھٹی خوراک لگوانے میں بھی کامیاب  ہو سکا یا نہیں۔ واقعے کی تحقیقات  جاری ہیں کہ ایک  ہی شخص نے کورونا کی 5 خوراکیں  لگوا کیسے لیں۔