امریکا نےافغانیوں و غیرملکیوں کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ بدل دیا

  امریکا نےافغانیوں و غیرملکیوں کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ بدل دیا
کیپشن: afghan evacuation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان سے انخلا، سکیورٹی وجوہات پر  امریکا نے غیرملکیوں کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ بدل دیا۔ کم سے کم وقت کیلئے صرف اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
 رپورٹ کے مطابق  افغانستان سے منتقل کیے جانے والے افغان باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے اور افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے لیے لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا  کہنا  ہے کہ اسلام آباد آنے والے ٹرانزٹ مسافروں کو چند گھنٹوں میں ہی ائیرپورٹ سے کسی دوسرے ملک منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer