ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو ایکس سیون کہاں گئی?

ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو ایکس سیون کہاں گئی?
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : معروف اداکار ٹام کروز  کی گاڑی، ہزاروں پاؤنڈ اور قیمتی ترین ساز و سامان سمیت چوری ہوگئی۔

 رپورٹ  کے مطابق ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو ایکس سیون چوری ہو گئی، جس میں اداکار کے سامان کے علاوہ ہزاروں پاؤنڈ بھی موجود تھے۔ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو مبینہ طور برطانیہ میں برمنگھم گرینڈ ہوٹل کے باہر سے چوری ہوئی جب اداکار فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ باڈی گارڈ نے انہیں بتایا کہ گاڑی پارکنگ میں موجود نہیں۔اداکار کو جب گاڑی کی گمشدگی کا علم ہوا تو وہ شدید غصے میں آ گئے۔ بی ایم ڈبلیو میں جدید ترین الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم نصب ہونے کی وجہ سے پولیس نے گاڑی تو ڈھونڈ لی، تاہم گاڑی میں موجود ٹام کروز کا سامان واپس نہیں مل سکا۔ یادرہے سپر سٹار ٹام کروز اپنی تازہ ترین فلم ''مشن امپاسیبل سیون'' کی شوٹنگ کے لئے برطانیہ میں موجود ہیں 

Suhail Ahmad

Senior content editor