ٹاون شپ پولیس کا ایکشن، منشا بم کابھتیجا گرفتار

 ٹاون شپ پولیس کا ایکشن، منشا بم کابھتیجا گرفتار

ویب ڈیسک :  لاہور میں ٹاون شپ پولیس نے قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔

 لاہور پولیس نے قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم اور4 بیٹوں سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ منشا بم بیٹوں سمیت رپوش ہوگیا ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، شہر میں کسی قبضہ گروپ کی جگہ نہیں،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔