لاہور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

 لاہور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سی ٹی ڈی کی لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی، 3مبینہ دہشتگرد گرفتار، ملزموں سے  آئی ای ڈی،دستی بم اور اسلحہ برآمد ۔

 تفصیلات کے مطابق  ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی کےدوران 3مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جسن کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزمان  کاہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔سی ٹی ڈی نے رواں ماہ بھی لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے3مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ترجمان سی ٹی  ڈی کاکہناتھا کہ ملزموں کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی  سے ہے جو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔ ملزموں کے قبضہ سےخود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشتگردوں کیخلاف  تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔