ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید120 افرادزندگی کی بازی ہار گئے,مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک پہنچ گئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکےاعداد وشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں120 افراد انتقال کرگئے،4ہزار191نئےکیسزرپورٹ ہوئے، ملک میں مثبت کیسزکی شرح6اعشاریہ83 رہی ، گزشتہ24گھنٹےمیں61ہزار306 ٹیسٹ کئےگئے جبکہ ملک میں کوروناسےاموات کی تعداد25ہزار535ہوگئی، کورونامتاثرین کی تعداد11لاکھ48ہزار572ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد11,759اورسندھ میں6,803،خیبرپختونخوامیں4,909اوراسلام آبادمیں861اموات ،بلوچستان میں 338اورگلگت بلتستان میں 172اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا سےاموات کی تعداد693ہوگئی، پنجاب میں3لاکھ88ہزار296افرادمتاثرہوئے، سندھ میں متاثرین کی تعداد4لاکھ28ہزار254،خیبرپختونخوا میں 1لاکھ60ہزار88،بلوچستان 32ہزار 111افرادمتاثر جبکہ اسلام آباد میں98 ہزار 339 اورآزادکشمیرمیں31ہزار649 افراد متاثر گلگت بلتستان میں 9835 افراد کوروناسے متاثر۔ ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جاپہنچے ۔
لاہور میں کورونا کے باعث مزید 16 افراد انتقال کرگئے ، 744 نئے کورونا کیسز رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح10.4 فیصد ریکارڈ کی گئی