چمکتی دمکتی گاڑیاں، تحریک انصاف کی سادگی کے دعوے دم توڑنے لگے

چمکتی دمکتی گاڑیاں، تحریک انصاف کی سادگی کے دعوے دم توڑنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) تحریک انصاف کی سادگی کے دعوے دم توڑنے لگے۔ گورنر ہاﺅس میں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں چمکتی دمکتی گاڑیاں سادگی کا خواب دیکھنے والوں کا منہ چڑاتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گورنر ہاﺅس میں کیا گیا۔ جو بظاہر ایک سادہ تقریب تھی تاہم حلف اٹھانے والے وزراء کے اہلخانہ اور خاص ورکرز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں میں (ق) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی احمد شاہ واحد تھے جو کہ گورنر ہاﺅس سے باہر پیدل نکلے جبکہ ان کے برعکس وزراء، ان کے اہل خانہ اور ورکرز خاص مہنگی ترین گاڑیوں میں گورنر ہاﺅس پہنچے۔

مال روڈ پر موجود عام شہری گورنر ہاﺅس میں داخل ہوتی اور باہر نکلتی  مہنگی ترین گاڑیاں دیکھ کر تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں کی سادگی کے دعوﺅں کو یاد کرتے رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer