(اسرار خان) لاہور کے علاقوں شفیق آباد اور برکی میں مختلف واقعات کے نتیجے میں2خواتین جان سے گئیں۔ دونوں میتوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق تھانہ شفیق آباد کے علاقے کریم پارک سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون میو ہسپتال میں دم توڑ گئی ،متوفیہ کی عمر 30 سال کے قریب ہے، تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق تھانہ برکی کے علاقے بی آر بی نہر سے خاتون کی لاش ملی، متوفیہ کی عمر 50 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہےکہ پولیس کارروائی کے پیش نظر دونوں میتیں مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔