ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہتکِ عزت قانون 2024 چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں لارجر بینچ بنانے کی سفارش

ہتکِ عزت قانون 2024 چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں لارجر بینچ بنانے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں ہتکِ عزت قانون 2024 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد سنگل بینچ نے معاملہ لارجر بینچ کو بھجوانے کی سفارش کر دی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فائل چیف جسٹس کو ارسال کرتے ہوئے تحریری حکم جاری کیا۔ درخواستیں سینئر صحافی رانا عظیم سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ قانون بنیادی حقوق سے متصادم ہے اور آزادیٔ اظہار پر قدغن لگاتا ہے۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سعد غازی پیش ہوئے، جنہوں نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ درخواستیں تکنیکی بنیادوں پر قابلِ سماعت نہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد معاملے کی آئینی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ اب حتمی فیصلہ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد لارجر بینچ کرے گا، جو قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے گا۔