سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.82 روپے سے کم ہوکر 278.81 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.09 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 47 پیسے سستاہوکر 329.79 روپے، برطانوی پاونڈ 62 پیسے کمی سے 380.63 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.87 روپے، سعودی ریال 2 پیسے مہنگاہوکر 75.10 روپے کا ہوگیا۔