ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ییلولائن منصوبہ رواں مالی سال میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

ییلولائن منصوبہ رواں مالی سال میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:لاہور کے مجوزہ ماحول دوست میگا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے “ییلو لائن” کو رواں مالی سال کے دوران شروع نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے اس بڑے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کو مالی مشکلات کے باعث عارضی طور پر سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ منصوبہ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک کینال کے دونوں اطراف پر تعمیر کیا جانا تھااور اس کیلئے رواں مالی سال میں فنڈز بھی مختص کیے گئے تھے۔

تاہم حکام کے مطابق ہائیکورٹ نے ییلولائن منصوبے کیلئے درختوں کی کٹائی کو روک رکھا ہے۔

 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ ییلو لائن کو مکمل طور پر رول بیک نہیں کیا گیا بلکہ اس کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مالی حالات کے پیش نظر اس سال منصوبے کا آغاز ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کینال روڈ پر موجود قدیم درختوں کی کٹائی نہیں کی جائے گی، کیونکہ ماحولیاتی تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن پر نظرثانی کی جا رہی ہے تاکہ درختوں کو نقصان پہنچائے بغیر کوئی متبادل حل نکالا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ییلو لائن ایک اہم ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں اسے دوبارہ ایویلیوایٹ کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں بہتر پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔