ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یو انٹرمیڈیٹ داخلوں میں طلبہ کیلئے سہولیات میں اضافہ

 جی سی یو انٹرمیڈیٹ داخلوں میں طلبہ کیلئے سہولیات میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے انٹرمیڈیٹ داخلوں کے عمل کو مزید سہل اور جدید بنانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت طلبہ کیلئے کئی نئی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق خواہشمند طلبہ مارننگ اور آفٹرنون پروگرامز کیلئے صرف ایک ہی داخلہ فارم جمع کرائیں گے، جس سے درخواست کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل دونوں پروگرامز کیلئے الگ الگ فارم جمع کرانا ضروری تھا۔

انتظامیہ نے انٹرمیڈیٹ سیٹس کی تعداد بڑھا کر 3 ہزار کر دی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد 2850 تھی۔ داخلوں کے پورے عمل کو بھی ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت اگر کوئی امیدوار مارننگ پروگرام میں میرٹ پر پورا نہیں اترتا تو اس کی درخواست خودکار طور پر آفٹرنون پروگرام میں منتقل ہو جائے گی۔

داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ٹرائلز 11 مئی سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی نے بورڈز پوزیشن ہولڈرز اور معذور طلبہ کیلئے فیس اسکالرشپس کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ شہداء اور اقلیتی طلبہ کیلئے کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حافظ قرآن طلبہ کو ٹیسٹ پاس کرنے پر 20 اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے۔