ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی:وزیراعظم ہائیکورٹ میں طلب

پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی:وزیراعظم ہائیکورٹ میں طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس  جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وزیراعظم 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں،وزیراعظم آ کر بتائیں کہ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟ جسٹس محسن کیانی نے کہاکہ سیکرٹری اور سیکرٹری کیبنٹ بھی عدالت پیش ہوں۔
 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایاکہ ایک ریٹائرڈ جج ٹربیونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں،اس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے
 ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے،ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے، کسی کا دل چاہتا ہے تو این آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹربیونل میں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer