ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ :ایک خاتون کو ٹکر مار کر زخمی دوسری کی جان لینے والے موٹر سائیکل سوار گرفتار

ہربنس پورہ :ایک خاتون کو ٹکر مار کر زخمی دوسری کی جان لینے والے موٹر سائیکل سوار گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف متاثرہ شہری عبدالرحمن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حادثے میں دو خواتین کو ٹکر ماری گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی، جس کا علاج جاری ہے۔

پنجاب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ہادی اور محمد فردین کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔