ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممکنہ سائبر اٹیک کے باعث دو ملک اندھیرے میں ڈوب گئے

Portugal Electricity Breakdown, Spain Electricity breakdown.
کیپشن: بجلی کی بندش نے سپین اور پرتگال مین زندگی عملاً مفلوج کر ڈالی۔   میڈرڈ میں ہو رہے میڈرڈ  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے  میچ بھی بجلی کی بندش کی وجہ سے معطل کر دیے گئے ہیں۔ اس تصویر میں کھلاڑیوں کو اندھیرے میں اِن ڈور ٹینس کورٹس سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سٹی42:  ممکنہ سائبر اٹیک کے باعث دو ملک اندھیرے میں ڈوب گئے. بجلی کی سپلائی کے سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ انجینئیرز نقص تلاش کرنے میں اب تک ناکام ہیں۔

سپین اور  پرتگال میں پیر کے روز بجلی کے ہولناک  بریک ڈاؤن نے  زندگی کومفلوج کر دیا۔ 

 بجلی ک کی سپلائی کا سسٹم ملک گیر سطح پر اچانک بیٹھ گیا جس کے نتیجہ مین شہروں اور دیہاتوں میں پبلک اور سرکاری اداروں سمیت ہر جگہ بجلی بند ہو گئی۔ گھر اور  شاپنگ مال، سرکاری اور نجی دفاتر، فیکٹریاں اور  تعلیمی ادارے ہر جگہ بجلی بند ہونے سے سنگین بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

  بجلی بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ائیرپورٹس پر  پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔بریک ڈاؤن کے دوران موبائل نیٹ ورکس بھی بند ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد افراد نے انٹرنیٹ بند ہونے پر خبروں کے لیے ریڈیو کا سہارا لیا۔

 سپین اور پرتگال میں حکام فوری طور پر بریک ڈاؤن کی وجہ معلوم نہ کر سکے تاہم ممکنہ سائبر حملے کے امکان کو رد نہیں کیا گیا۔ 

 پرتگال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی رین نے تصدیق کی کہ بریک ڈاؤن نے پورے آئبیرین جزیرہ نما (سپین اور پرتگال) کو متاثر کیا فرانس کے کچھ علاقے بھی جزوی طور پر اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 

 سپین کی ریڈ الیکٹریکا کمپنی نے کہا ہے کہ وہ مقامی الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے ساتھ مل کر بجلی بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس ہولناک  بریک ڈاؤن کی وجہ سے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران سکور بورڈز اور کیمرے بند ہو گئے جس کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ 

 میڈرڈ کی سڑکوں پر ٹریفک سگنلز بند ہون گئے۔  سڑکوں پر ہر طرف ٹریفک جام ہو کر رہ گیا۔

 میڈرڈ شہر میں زیر زمین میٹرو ٹرینیں رک گئیں۔

ہزاروں افراد میٹرو کارز اور عمارتوں کی لفٹس میں پھنس گئے۔

پرتگال کے شہرپورٹو اور دارالحکومت لزبن میں میٹرو  ٹرین  معطل ہوگئی۔ انٹر سٹی ٹرینیں بھی بند ہو گئیں۔

لزبن کے ہوائی اڈے پر بجلی کا  متبادل ایمرجنسی سسٹم فعال کر دیا گیا۔

اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے سپین میں 46 ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر  ہو رہی ہے اور ائیر پورٹس پر ہنگامی صورتحال ہے۔

 سپین کی ریڈ الیکٹریکا کمپنی کے انجینئیرز نے بعد مین بتایا ہے کہ شمالی اور جنوبی سپین میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔