ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  شہری سفر نہ کریں، میڈرڈ کے مئیر کی اپیل

 Electricity breakdown, Spain Electricity crisis, Madrid city, City42
کیپشن: سپین میں میڈرد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے وینیو کی بھی بجلی بند ہو گئی جس کے بعد میچ روکنا پڑے اور تماشائیوں کو اندھیرے میں ڈوبے ایرینا سے باہر بھیجنا پڑا۔

سٹی42: سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے میئر نے شہر کے  رہائشیوں سے سفر کو 'کم سے کم' کرنے کی اپیل کی ہے۔

شہر اور سپین بھر میں بجلی کا اچانک بریک ڈاؤن ہونے کے بعد شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ٹرینیں بند ہو  گئیں ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک سگنلز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
میڈرڈ کے میئر جوز لوئس مارٹنیز المیڈا کا کہنا ہے کہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سینٹر اس بارے میں معلومات حاصل کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کہ بلیک آؤٹ کی وجہ سے میونسپل سروسز کس طرح متاثر ہوئی ہیں۔

اسوشل پلیٹ فارم یکس پر ایک پوسٹ میں، اس نے ہسپانوی دارالحکومت میں لوگوں سے سفر کو کم سے کم کرنے کی اپیل کا بھی اعادہ کیا۔