سٹی 42 : صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں کی ملاقات میں صحت عامہ کے مختلف منصوبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ہیلتھ انویشن سلویا لین، سینئر پروگرام آفیسر کیلی میک ڈینئل، سیم لی اور مصطفی ٰباجوہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹریز و دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
خواجہ عمران نذیر اور نادیہ ثاقب نے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں کو سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مختلف پراجیکٹس بارے آگاہ کیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن کی ٹیکنیکل سپورٹ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گی ۔