ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں سرجری کے شیڈول منسوخ کر دیئے، اِن ڈور بند کرنے کی دھمکی

 ہسپتالوں میں سرجری کے شیڈول منسوخ کر دیئے، اِن ڈور بند کرنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:   گرینڈ ہیلتھ الائنس کے نام سے لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کے نام سے پبلک اور حکومت کو بلیک میل کرنے والے گروہ نے اب پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سرجری کے منتظر مریضوں کی سرجری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں سرجری کے منتظر مریضوں کی سرجری کا شیڈول منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا اور پولیس اہلکاروں پر ہسپتالوں میں علاج کے داخلے بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے لیڈروں کے اس اعلان سے مریضوں  کے لئے سنگین  صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

لاہور میں پنجاب کے کئی شہروں اور دیہاتوں سے آئے ہوئے لوگوں کے  "گرینڈ ہیلتھ الائنس" کے لوگوں نے  22 روز سے مال روڈ کے چئیرنگ کراس کو بند کر رکھا تھا، آج انہوں نے وہاں سے اٹھ کر کلب روڈ پر پہلے چیف منسٹر ہاؤس مین گھسنے کی کوشش کی ، اب وہ مال روڈ کے کلب چوک پر ٹریفک روک کر کھڑے ہیں۔ 
اب اطلاعات آئی ہیں کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بعض لیڈروں نے پنجاب میں "میڈیکولیگل  کیسز بند کرنے" کا اعلان کیا ہے۔

 گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ان لیڈروں نے یہ بھی اعلان کیا کہ  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پولیس اہلکاروں کا داخلہ بند ہوگا۔
ان لوگوں نے سرکاری ہسپتالوں میں ہسپتالوں کے سینئیر منتظمین کی بنائی ہوئی  سرجری کے شیڈول کی لسٹوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ 
ان اہلکاروں نے دھمکیاں دیں کہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے دس  ساتھی پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے پنجاب کی حکومت کو دھمکی دی کہ وہ 48گھنٹوں میں ان سے  مذاکرات کرے۔ مذاکرات نہ ہوئے تو وہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں " انڈور سروسز بند کردیں گے?"
ان لوگوں کے لیڈروں نے مزید دھمکی دی کہ ان پر کسی قسم کا مقدمہ درج کیا گیا تو وہ ہسپتالوں میں تو ایمرجنسی بھی بند کردیں گے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے لیڈروں نے یہ بھی دھمکی دی کہ وہ  کل سے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ چیئرنگ کراس اور کلب چوک پر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔