علی ساہی :سندر کے علاقہ میں ایکسائز انسپکٹر عابد رانجھا کی سربراہی میں پراپرٹی ڈی سیل کرنے پر مالک اور کرایہ دار پر مقدمہ درج ہوگیا ۔
ای ٹی او کے مطابق سندر کے علاقہ میں پراپرٹی کو ایکسائز انسپکٹر عابد رانجھا کی سربراہی میں سیل کیا گیا، پراپرٹی مالک عامر کے ذمہ 1لاکھ11ہزار ٹیکس واجب الادا ہیں، 11اپریل کو ایکسائز ٹیم نے حتمی نوٹس کے بعد سربمہر کیا.
25 اپریل کو پراپرٹی کے مالک عامر اور کرایہ دارنے تالے توڑ کرڈی سیل کرلیا،ڈی سیلنگ پر انسپکٹر عابد رانجھا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا گیا،ٹیکس کی ادائیگی تک سیل شدہ پراپرٹی ڈی سیل نہیں کی جائے گی۔
ایکسائزحکام کا کہنا تھا کہ رواں سال ابتک خود ڈی سیل کرنے پر 4مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں۔