ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی حکومت اب تک کتنے حملے کروا چکی؟ بھارتی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا

مودی حکومت اب تک کتنے حملے کروا چکی؟ بھارتی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ،بھارت میں ہونیوالے تمام دہشتگرد حملے بی جے پی دور اقتدار میں ہوئے،مودی حکومت کی پالیسیاں عوام میں بے چینی اور غصے کا سبب بننے لگیں، بھارتی عوام مودی کی ناکامیوں پر سخت سوال اٹھانے لگی، بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت کے ادوار پر سوالات اٹھا کرتمام حملوں کی تفصیل گنوا دیں۔

بھارتی خاتون نےکہا بھارت میں تمام دہشتگرد حملے بی جے پی دور حکومت میں ہوئے، 1999 میں کارگل میں خون ریزی کی ذمہ دار بی جے پی ہے،2002 اور 2017 میں امرناتھ میں یاتریوں پر حملے کی ذمہ دار مودی سرکار ہے۔

مودی سرکار نے 2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی میں حملہ کرایا، 2019 میں پلوامہ حملے بھی مودی سرکار کی ایماپر ہوئے، 2025 پہلگام حملہ بھی مودی سرکار کی سیاسی چال ہے، مودی کی حکومت آتے ہی بھارت اور اس کے باسی خطرے سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

خصوصاً انتخابات کے نزدیک آتے ہی بھارت میں اس طرح کے حملے کروائے جاتے ہیں، اب بھی بہار انتخابات قریب آتے ہی پہلگام حملہ کروا دیا گیا،پہلگام حملے کے بعد بھارتی سرکار نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا۔

بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستانیوں کے کٹے ہوئے سر چاہتی ہے دراصل ان میں سے کوئی بھی پاکستان جانے کی ہمت نہیں رکھتا، پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا،بھارتی میڈیا کبھی بھی مودی سرکار سے یہ سوال نہیں پوچھے گا۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام مودی سرکار اور اس کے گودی میڈیا کے فریب میں نہیں آنے والے، اب سچ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔