ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ، 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

 انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ، 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہوراور معاون خصوصی وزیراعلیٰ عظمیٰ کاردارکی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا،انسدادپولیومہم میں احتجاج کےباعث مکمل اہداف کےحصول کیلئےمہم میں2روزکااضافہ کر دیا گیا۔

شہرمیں متعددریلیوں واحتجاجات کےباوجودپولیومہم کے95فیصداہداف حاصل کر لئے ،اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوہیب حسن خان نےتفصیلی بریفنگ دی۔
 بریفنگ کے مطابق لاہور میں پولیو مہم کے دوران 95 فیصد سے زیادہ اہداف حاصل کر لئے،22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، رہ جانیوالےبچوں کی نشاندہی اورانہیں قطرےپلانےکیلئےخصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔

  ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ تمام ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

  ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ  پولیو مہم میں تمام متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔