ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے او پی ڈیز کی بندش، 2 ڈاکٹرز معطل ایک برطرف

پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے او پی ڈیز کی بندش، 2 ڈاکٹرز معطل ایک برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہدچوہدری:سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا اقدام، پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے او پی ڈیز کی بندش پر 2 ڈاکٹرز معطل ایک برطرف۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کو معطل کر دیا گیا ، چلڈرن ہسپتال کے زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹر احمد یار بھی معطل، جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عامر بشیر کو برطرف کر دیا گیا ۔
ہڑتال کے باعث تمام ڈاکٹر، نرسز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ، چھٹیاں منسوخ ہونے پر آج تمام ڈاکٹرز، نرسز و عملے کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے حاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کا بھی حکم دے دیا۔