ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری،سنگین خلاف ورزیوں پر11مقدمات درج

لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری،سنگین خلاف ورزیوں پر11مقدمات درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  بسام سلطان:وزیراعلیٰ مریم نواز کی تجاوزات سےپاک لاہورمیں خصوصی دلچسپی،ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی زیرقیادت شہرکوتجاوزات سےپاک کرنےکی مہم جاری ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سی اوایم سی ایل شاہدعباس کاٹھیاکی زیرنگرانی انسدادتجاوزات آپریشنزمیں تیزی جاری ہے،لاہورمیں تجاوزات کیخلاف بڑےپیمانےپرکارروائی

 کر تے ہوئے 407تجاوزات ہٹادی گئیں اورازخودڈی سیل کرنےپرنجی فرنیچرآؤٹ کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں نےمختلف مقامات سےتجاوزات ختم کیں،میٹروپولیٹن آفیسرریگولیشن ہیڈکوارٹرزکاشف جلیل کی نگرانی میں مہم کامیابی سےجاری ہے،24ٹرک تجاوزات کاسامان ضبط کر لیا،407مستقل وعارضی تجاوزات ہٹادی گئیں،5200سےزائدبینرز،پوسٹرزاوراسٹریمرزکوہٹایاگیا،14مویشی ضبط، متعدد نوٹسز جاری ہیں،سنگین خلاف ورزیوں پر 11 مقدمات درج کئے گئے 134املاک سربمہر  کی گئی۔

 ایم او آر  کاشف جلیل کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر آپریشن سے تجاوزات والے علاقے صاف کئے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور ایم او آر لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے میں مصروف ہیں،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی براہ راست نگرانی میں میگا آپریشن جاری ہے۔