ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کے بچے 100؟ امریکی صحافی کا چونکا دینے والا انکشاف

 ایلون مسک کے بچے 100؟ امریکی صحافی کا چونکا دینے والا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ امریکی صحافی الزبتھ بروئنیگ نے انکشاف کیا ہے کہ مسک کے کم از کم 14 بچے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق یہ تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔

پوڈکاسٹ ’سینیٹی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بروئنیگ نے کہا کہ ایلون مسک اپنے تعلقات اور بچوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے ماؤں سے رازداری کے معاہدے (این ڈی اے) کراتے ہیں اور مالی ادائیگیاں کرتے ہیں۔ الزبتھ کے مطابق مسک اب تک کم از کم 4 خواتین سے بچوں کے والدین چکے ہیں، جبکہ حالیہ رپورٹس میں 5ویں خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کا بھی نام سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایشلے سینٹ کلیئر کو خاموشی کے بدلے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور ماہانہ ایک لاکھ ڈالر کے اخراجات دیے گئے۔ تجزیہ کاروں نے اس طرزِ عمل کو خاندانی اقدار کے دعووں کے منافی قرار دیا ہے۔

ایلون مسک کے معلوم بچوں میں سابقہ اہلیہ جسٹین ولسن، موسیقار گرائمز، اور نیورالنک ایگزیکٹو شیوان زیلس سے ہونے والے بچے شامل ہیں۔