ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہوائیں، موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

تیز ہوائیں، موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات  کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان ، سندھ ،خیبر پختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب میں   تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں   تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری  کی بھی توقع ہے۔

ہفتہ  کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  چترال ،  دیر، سوات، بالاکوٹ، مانسہرہ، کرم ،وزیرستان، کوہستان  اور خیبر میں تیز ہواؤں آندھی اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے،  خیبرپختونخوا  کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان  ،ملتان ، لیہ،اوکاڑہ، میں   تیز ہواؤں آندھی  اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، فیصل آباد، ساہیوال،  راولپنڈی، اٹک، جہلم ، مری گلیات میں بھی  تیز ہواؤں آندھی  اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer