ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت: دہشتگردوں کا حملہ،7 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے 3 مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں مختلف مقامات پر بہادری سے لڑتے ہوئے مختصر وقت کے دوران دہشت گردوں کے 3 حملے  ناکام بنا دیئے، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت 3 مزید دہشت گرد مارے گئے۔  ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نوشہرہ کے 40 سالہ نائب صوبیدار تاج میر، ایبٹ آباد کے 38 سالہ حوالدار ذاکر احمد اور ڈی آئی خان کے 29 سالہ سپاہی عابد حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 

Bilal Arshad

Content Writer