ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الٰہی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

چودھری پرویز الٰہی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ نے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہو کر نئے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت حاصل کر لی۔عدالت نے نئے مقدمے میں 11 مئی تک اینٹی کرپشن کو پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روک دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے بہوؤں سمیت 7 افراد کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر