تاجروں نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Market,open,sunday,Eid shopping
کیپشن: shopping center file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)ورکنگ ڈیز میں مصروف رہنے والے لاہوریوں کیلئے اچھی خبر،  شہری اتوار کے روز بھی عید الفطر کی شاپنگ کرسکیں گے، شہر کی تاجر برادری نے اتوار کے روز ریٹیل مارکیٹس،بازار،پلازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دفتری اموراور بزنس میں مصروف لاہوریوں کیلئے اچھی خبر آئی ہے، شہریوں کیلئے انارکلی بازار ،مال روڈ پینو راما سینٹر بھی اتوار کے روز کھلیں گے۔ شہری بانو بازار، کریم مارکیٹ اقبال ٹائون سے بھی اتوار کے روز شاپنگ کرسکیں گے، اسی طرح اچھرہ بازار بھی عید کی شاپنگ کیلئے اتوار کے روز کھلا رہے گا جبکہ لبرٹی مارکیٹ ،اوریگا سنٹر سمیت گلبرگ کے شاپنگ سنٹرز بھی کھلیں رہیں گے۔