ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان

 عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں،عید پر تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان کر دیا، تمام سرکاری اورغیر سرکاری ادارے 2 مئی سے 6 مئی تک بند رہیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں عید الفطر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔ اتوار کی ہفتہ وار چھٹی شامل کرکے عملی طور پر یہ چھٹیاں پانچ ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق عرب ممالک اور چند خلیجی ممالک میں 2 اپریل اور پاکستان میں 3 اپریل 2022 کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر 29 روزے ہوئے تو عید 2 مئی اور  اگر 30 ہوئے تو عید 3 مئی کو ہوگی۔ 

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن ہونے کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔