ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹورز مالکان نے حکومت سے نیا مطالبہ کردیا

سٹورز مالکان نے حکومت سے نیا مطالبہ کردیا
کیپشن: stores time
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شام چھ بجے تمام کاروبار بند کرنے کا معاملہ،شام چھ بجے کریانہ اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز بندکرنے کے معاملے پر لاہور چیمبر آف کامرس اور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن، سپر سٹورز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کردیا،کریانہ مرچنٹس، سپر سٹورز مالکان کہتے محدوداوقات سے رش بڑھے گا، ملازمت پیشہ افراد بنیادی اشیائے ضروریہ خریدیں گے یا جاب کریں۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا کی تیسری خطرناک ہوتی لہر کے پیش نظر شام چھ تمام کاروبار بند کرنے کامعاملہ پرلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن اور لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن نے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کردیا، لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح،  چیئرمین الفتح سٹورز عرفان اقبال شیخ اور صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کہتے ہیں محدود اوقات کار سے رش بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا بہت بڑا حصہ ملازمت پیشہ ہے ملازمت پیشہ افراد دن کے اوقات کار میں ملازمتیں کریں گے یا بنیادی اشیائے ضروریہ کی شاپس پر قطاروں میں لگیں گے اس لئےوفاقی اور پنجاب حکومت گراسری سٹورز کے اوقات کاروبار رات دس بجے تک کریں تاکہ عوام باآسانی بنیادی اشیائے ضروریہ خرید سکے۔

مزید پڑھئے: ہفتہ،اتوار دکانیں مکمل بند؛دودھ فروش میدان میں آگئے

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے جان لیوا حملے جاری ہیں، مہلک وائرس نے مزید 49 لاہوریوں کی زندگی کے چراغ گل کر دی ہےاور شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1257 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1261 مریض داخل ہیں جن میں کورونا کے 823 کنفرم اور 438 مشتبہ مریض شامل ہیں ۔

کورونا وائرس میں مبتلا 273 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر زیر علاج رکھا گیا ہے،لاہور میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد ہوگئی ہے، بڑوں کے ساتھ بچے بھی کورونا سے بدستور متاثر ہورہے ہیں۔

 ایک ہفتے کے دوران 10 برس عمر تک کے 173 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 10 سے 20 برس تک کے 492 نوعمر بچوں کو بھی کورونا لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer