محکمہ صحت نے پنجاب حکومت کو کورونا کی بگڑتی صورتحال سے متعلق کیا بتایا ?جانئے

corona patient
کیپشن: corona patient
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر میں کورونا کیسز اور اموات کی سنگین صورتحال،لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 90 فیصد وینٹی لیٹر پر کوروناکے مریضوں سے بھر گئے ۔

شہر میں کورونا کیسز اور اموات کی سنگین صورتحال اختیار کر گ ہے،لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 90 فیصد وینٹی لیٹر پر کوروناکے مریضوں سے بھر  گئے ۔شہر کے بارہ سرکاری ہسپتالوں میں صرف 30 وینٹی لیٹر خالی رہ گئے۔

محکمہ صحت نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حکومت پنجاب کو وینٹی لیٹرز کی کمی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا گیا 264 وینٹی لیٹر میں سے صرف 30 اس وقت شہر کے بارہ سرکاری ہسپتالوں میں خالی ہیں ۔سرکاعی اعدادوشمار کے مطابق سروسز ہسپتال ،کوٹ خواجہ سعید اور نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال 100 فیصد بھر چکے ہیں۔میو ہسپتال میں 98 فیصد وینٹی لیٹر پر  کورونا کے مریض ہیں ۔سر گنگا رام,جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں 90 فیصد وینٹی لیٹر پر کرونا کے مریض ہیں ۔سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 234 وینٹی لیٹر پر  کورونا کے مریض ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز  کی شرح 24 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران شہر میں ریکارڈ 54 اموات اور  1306 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1278 مریض داخل ہیں جن میں سے 826 کنفرم اور 456 مشتبہ ہیں۔ ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 93 فیصد گنجائش ختم ہوچکی ہے اور شدید علیل مریضوں کیلئے آئی سی یو میں بستر ملنا مشکل ترین ہوگیا۔

 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا، اب تک جناح ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 160 ہے جن میں سے 49 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ، لاہور پولیس کے مزید 24 افسر و اہلکار بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔