پی ایف یو جے اور ایمرا کے عہدیداران کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ

پی ایف یو جے اور ایمرا کے عہدیداران کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پی ایف یو جے اور ایمرا کے عہدیداران کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ، سٹی نیوز نیٹ ورک میں کورونا سے بچاؤ کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا، صحافیوں کے حفاظتی کٹس، گلوز اور ماسک پہن کر کام کرنے کو سراہا۔

سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ، ایمرا کے صدر اقرار شاہ اور صدر ایمرا آصف بٹ نے سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نیوز سٹی 42 خرم کلیم اور گروپ ایڈیٹر نوید چودھری نے صحافی تنظیموں کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر نیوز سٹی 42 خرم کلیم نے صحافی تنظیموں کے رہنماؤں کو سٹی نیوز نیٹ ورک کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔ رہنماؤں نے کورونا وائرس سے میڈیا ورکرز کے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے سٹی نیوز نیٹ ورک انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ صحافی بھی انسداد کورونا کے لئے صف اول میں کھڑاہے، سٹی نیوز نیٹ ورک اپنے میڈیا ورکرز کی بہترین انداز میں حفاظت کررہا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی یو ایف یو جے رانا محمد عظیم نے کہا کہ جو حفاظتی انتظامات سٹی نیوز نیٹ ورک نے کئے بہترین ہیں، دیگر چینلز کو بھی اس کی تقلید کرنا چاہیے۔ ایمرا کے صدر آصف بٹ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف ملکر کام کرنا ہوگا۔

ایمپرا کے صدر اقرار شاہ نے کہا کہ عوامی شعور پیدا کرنے کے لئے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

صحافی تنظیموں کے قائدین نے میڈیا ورکرز کی حفاطت کیلئے سٹی نیوز نیٹ ورک کے اقدامات کو بہترین قرار دیا ہے۔