افواج پاکستان نے پی آئی اے کی مدد کا اعلان کردیا

افواج پاکستان نے پی آئی اے کی مدد کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمد سعید)کوروناوائرس کے دوران افواج پاکستان کا پی آئی اے کے خصوصی فلائیٹ آپریشن میں مدد کا اعلان، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  نے پی آئی اے عملے کا پروازوں کے دوران  کورونا کا شکار ہونے پر ملک بھر کے سی ایم ایچ میں اعلاج کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کوروناوائرس کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، افواج پاکستان کی جانب سے پی آئی اے کی مدد کا اعلان کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  نے پی آئی اے عملے کا پروازوں کے دوران کوروناکا شکار ہونے پر ملک بھر کے سی ایم ایچ میں علاج کرانے کا اعلان کیا، اب پی آئی اے کے عملہ کا ملک بھر میں قائم کمبائنڈ ملٹری ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں علاج ہوگا۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی آئی اے کے عملے کو اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے باعث مختلف شہروں پر پھنسنے پر ان کو پروازوں پر پہنچانے کے لئےسی 130 کارگو طیاروں میں نشستیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا،سی ای او پی آئی اے کا ائیر مارشل ارشد ملک نے بری اور فضائی سربراہان کے لئے اظہار تشکر کیا، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں تمام ملک اداروں کا باہم تعاون قومی طاقت کا سبب بنتا ہے۔

پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئےخطروں کی باوجود پروازیں چلا رہا ہے،ابھی تک 24 ہزار سے زائد افراد پی آئی اے کے ذریعہ واپس اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں کی فریادیں ہمیں موصول ہوئی ہیں جو ابھی بھی پی آئی اے کے منتظر ہیں، پی آئی اے آخری پاکستانی کی وطن واپسی تک حکومت کی اجازت سے آپریشن جاری رکھے گا۔پی آئی اے ان اپنوں کے جسد خاکی کو بھی وطن واپس پہنچائے گا جو کہ دیار غیر میں اپنی آخری سانسیں لے چکے ہیں۔

سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی خصوصی کاوشیں اور قائدانہ صلاحیتیں اس قومی خدمت میں ہمارے ساتھ شامل حال ہیں، ہمیں اس مشن میں تمام حکومتی حلقوں اور قومی اداروں کی مکمل مدد حاصل ہے جس کے لئے ہم سب کے خلوص دل سے شکر گزار ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer