موٹرسائیکل اور بس کیلئے الگ لین بنانے کے منصوبے پر کام شروع

موٹرسائیکل اور بس کیلئے الگ لین بنانے کے منصوبے پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے چیئرنگ کراس پر سبز رنگ کی لین بنا کر موٹرسائیکل اور بس لین علیحدہ کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی سرگرم ہوگئی، شاہراہوں پر موٹرسائیکل اور بس کیلئے الگ لین منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا گیا، پائلٹ پراجیکٹ میں چیئرنگ کراس کے دونوں اطراف سبز رنگ کی لین تیار کی گئی ہیں جنہیں دیگر شاہراہوں تک توسیع دی جائے گی، ٹریفک پولیس کے مطابق لین کی پابندی ٹریفک بہاؤ بہتر بناتی ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہریوں کی رہنمائی کیلئے ہر 60 میٹر بعد 20 میٹر طویل سبزلین بنے گی، گرین لین پر موٹر سائیکل، بس کی تصاویر اور سڑک کنارے بورڈز آویزاں کیے جائیں گے۔

سیف سٹی کے مطابق دوسرے مرحلے میں مال روڈ پر کلب چوک اور کینال روڈ پر سبز رنگ سے لین بنائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer