کاسمو کلب کی چھت گر گئی، کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی

کاسمو کلب کی چھت گر گئی، کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: City42 - Roof
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) باغ جناح میں واقع کاسمو کلب کے ڈائننگ ہال کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر تین مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے دو افراد کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔

سٹی42 کے مطابق باغ جناح میں واقع کاسمو کلب کے ڈائننگ ہال کی چھت اس وقت اچانک گر گئی جب بوسیدہ چھت کو تبدیل کرنے کیلئے تعمیراتی کام جاری تھا۔ ملبے تلے دب کر تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر  پولیس اور ریسکیو ٹیمیں  موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے دو افراد کو نکال کر تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو  بھی حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر کلب انتظامیہ اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔