ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات: باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار

سوات: باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوات کے علاقے ارکوٹ مٹہ میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے باراتیوں کی پر سوزوکی پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص جاں بحق  ہو گیا جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ 

 سوات کی تحصیل مٹہ کے مضافاتی علاقے اُرکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی سوزوکی پک اپ تیز رفتاری کے باعث موٹر کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے  کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اور 15 زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا ۔