ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی، صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا؛ طلال چوہدری

پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی، صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا؛ طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔

 فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟

 وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت کوئی کمی ہے تو سیاسی حکومتوں کی کوتاہیاں شامل ہیں، نواز شریف کے دور میں نیشنل ایکشن پلان بنا اور پی ٹی آئی دور میں اسکو ریوائز کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ ہم افغانستان سے بات چیت کر رہے ہیں، لیکن نتیجہ کیا ہے؟

 طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ذمے داری ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہو، گولی چلانے والوں سے گولی کے ذریعے ہی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں، ان سے کیسے بات ہو، جو ہمارے سپاہیوں، بچوں کو شہید کر رہے ہیں، کیا ان سے بات کریں؟

انہوں نے مزید کہا کہ کرک میں 17 خوارج ہلاک اور 6 سے زائد گرفتار ہوئے ہیں، پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ جلسے کر رہی ہیں وہاں پر جنگ کا اعلان یا بڑھکیں نہیں ماری جاتیں۔