ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا انفلوائنسر اسد ندیم مغل بھی گرفتار

ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا انفلوائنسر اسد ندیم مغل بھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے آن لائن جوا ایپ کو فروغ دینے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد ندیم مغل کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اسد ندیم مغل نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے لاہور پہنچا تھا، امیگریشن کے دوران سسٹم کی جانچ پڑتال میں ملزم کا نام ریکارڈ پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد ندیم کو ڈکی سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے، آن لائن جوا کیس میں متعدد انفلوئنسرز کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سکینڈل پر تحقیقات کررہی ہے۔