سٹی 42 : ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، تاہم پاک بھارت میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ لاحق ہوچکا ہے۔
بھارتی باؤلنگ کوچ نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں ہاردک پانڈیا پہلے ہی اوور میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بقیہ اننگز میں واپس نہیں آئے۔
دوسری جانب اوپنر ابھیشیک شرما بھی سری لنکا کی اننگز کے پورے دوسرے ہاف میں میدان سے باہر رہے، جس سے بھارتی ٹیم مینجمنٹ میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
بھارتی باؤلنگ کوچ کے مطابق پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجریز کا آج رات اور کل صبح تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی۔ دوسری جانب بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہ۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، 1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔