ویب ڈیسک : بہاولنگر میں ستلج کی تباہ کاریوں کے باعث متاثر ہونے والے 67 سکولوں میں سے 30 میں تدریسی عمل بحال ہوچکا ہے، جبکہ ایک ہفتے کے بعد باقی کے 37 سکولوں میں بھی تعلیمی نظام بحال ہوجائے گا ۔
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطاء محمدنے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سےبہاولنگرکی تینوں تحصیلوں کے 67 سکولز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 30 سکولوں میں تدریسی عمل بحال ہوگیاہے جبکہ37 سکولوں میں تدریسی نظام بحال نہ ہوسکا۔
سی ای او ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد تمام متاثرہ سکولز میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا۔