ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کےغیرملکی دورے کے بعد سٹاک مارکیٹ مزید تیز ہوگئی

وزیر اعظم کےغیرملکی دورے کے بعد سٹاک مارکیٹ مزید تیز ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: وزیر اعظم کےخلیجی ممالک کے دورے کے بعد سٹاک مارکیٹ مزید تیز ہوگئی۔
بجلی کے سرکلر ڈیٹ پر 18 بینکوں سے معاہدہ بھی سرمایہ کاروں کو سرگرم کرگیاجس کے نتیجے میں ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 4219 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اورایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2.70 فیصد اضافے کے بعد پہلی بار 1 لاکھ 62 ہزار 257 کی بلند سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 162422 اورکم ترین سطح 157245 رہی،300 ارب روپے مالیت کے 8.35 ارب شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 468 ارب روپے اضافے سے 19042 ارب روپے ہوگئی ،حکومت کے  1225 ارب روپے کے بجلی کے سرکلر ڈیٹ پر اہم معاہدے نے بھی مارکیٹ پر مثبت کردار ادا کیا۔