وقاص احمد:لاہور میں گڑھی شاہو انڈیا پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 56 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق شہری ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 56 برس بتائی جاتی ہے۔