ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب حکومت کے لئے اچھی خبر

لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب حکومت کے لئے اچھی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب حکومت کے لئے اچھی خبر ، لاہور ماسٹر پلان کے رہائشی علاقے میں زیر تعمیر غلہ منڈی کا قیام کالعدم قرار  دے دیا گیا ، شہری اپنی 114 کینال اراضی پر غلہ منڈی بنا رہا تھا .

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری محمد ریاض کی  درخواست خارج  کرنے کے متعلق فیصلہ جاری کیا ,اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے غلہ منڈی کے قیام کی مخالفت  کی ،، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عثمان خان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے اپنی 114 کینال اراضی پر غلہ منڈی کے قیام کے لئے،، پامرا ،،سے اجازت لے رکھی ہے،جہاں غلہ منڈی تعمیر کی جارہی ہے وہ لاہور ماسٹر پلان کا حصہ ہے ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان درخواست گزار نے جعلی این او سی کی بنیاد پر اتھارٹی سے اجازت حاصل کی ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل  عثمان خان نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کی لوکل گورنمنٹ سے اجازت بارے پہلے ہی درخواست خارج ہوچکی ہے، درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ منڈی کے قیام بارے منظوری کا اختیار متعلقہ اتھارٹی کا ہے، لوکل گورنمنٹ کا نہیں ، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ لوکل گورنمنٹ کا غلہ منڈی کے قیام کے خلاف جاری نوٹس کالعدم قرار دیا جائے ، جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست  خارج کرتے ہوئے فیصلہ میں کہا ہے  جعلی این او سی کا معاملہ رٹ میں نہیں اٹھایا جاسکتا ، این او سی غلط ثابت ہوا ہے، درخواست گزار کے پاس ثبوت ہے تو سول کورٹ سے رجوع کرے ،لوکل گورنمنٹ پہلے ہی درخواست خارج کرچکی ہے، پٹیشنر کے پاس اپیل کا فورم موجود ہے.

Ansa Awais

Content Writer