ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 14 اضلاع میں واٹر سپلائی اور سیوریج ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے 14 اضلاع میں واٹر سپلائی اور سیوریج ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42ؒ : پنجاب حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں واٹر سپلائی اور سیوریج ماسٹر پلان کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے، جو محکمہ ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے 6ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں تمام اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں موجودہ واٹر سپلائی، سیوریج اور برساتی نالوں کے نظام کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جبکہ ماسٹر پلان موجودہ اور مستقبل کی اربن پلاننگ کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا جائے گا۔ ساتھ ہی موسمیاتی اثرات کے پیش نظر جدید پلاننگ فریم ورک بنانے، مرحلہ وار مالیاتی منصوبہ تشکیل دینے، اور واسا ایجنسیوں کی استعداد کار اور ادارہ جاتی مضبوطی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نئے تشکیل کردہ واسا اداروں کو بتدریج مضبوط کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کے باہمی اشتراک سے پلاننگ اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں بہتری آ رہی ہے۔ ان اضلاع میں ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، جہلم، رحیم یار خان، جھنگ، اوکاڑہ، گجرات، شیخوپورہ، مری اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔