علی ساہی:ٹریفک پولیس کی جانب سےحادثات کی روک تھام ،ون وے کی خلاف ورزیوں پرکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں میں 197فیصد اضافہ ہوا،ون وے کی خلاف ورزیوں پر29 ہزار 704 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔گزشتہ ماہ 15 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔ٹریفک پولیس لاہور نے ون وے کی خلاف ورزیوں پر 10ہزار چالان کئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز خصوصی اقدامات کریں، ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2000 کا چالان کیا جا رہا ہے ۔ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالیرنس ہے ۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App