ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور: بارشوں کے بعد اوور ہیڈ برج پل بند کردیا گیا

خیرپور: بارشوں کے بعد اوور ہیڈ برج پل بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار حسین : خیرپور میں حالیہ بارشوں کے باعث اوور ہیڈ برج پل کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جس کے باعث دونوں اطرف مٹی ڈال کر پل کو بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پل کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ پل کی خراب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے دونوں اطراف سے مٹی ڈال کر پل کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ حضرات اور عام شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

یہ پل خیرپور کو کراچی اور سکھر سے ملانے والا ایک اہم راستہ ہے اور روزانہ ہزاروں افراد اور گاڑیاں اس کے ذریعے سفر کرتی ہیں۔ پل کی بندش کے باعث بین الاضلاعی ٹریفک بھی متاثر ہو رہی ہے اور متبادل راستے اختیار کرنے والے شہری طویل راستے اور ٹریفک جام سے دوچار ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ پل پر گڑھے پڑے ہوں۔ ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن ہر بار ناقض مٹیریل استعمال کر کے عارضی مرمت کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں کچھ عرصے بعد دوبارہ وہی گڑھے نمودار ہو جاتے ہیں۔

شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی مکمل اور معیاری مرمت کی جائے تاکہ یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو اور عوام کو روزمرہ سفر میں سہولت میسر آ سکے۔