ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک کا عمرہ ادا کرنے والے بیٹے اذہان کیلئے محبت بھرا پیغام

شعیب ملک کا عمرہ ادا کرنے والے بیٹے اذہان کیلئے محبت بھرا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے عمرہ ادا کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی اور محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اذہان کی عمرہ کی ادائیگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تمہارا عمرہ قبول فرمائے، ازّو، اور ہمیشہ تمہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔ بابا کو تم پر فخر ہے اور بہت ساری محبت بھیج رہا ہوں۔ جلد ملاقات ہو گی۔
انہوں نے اس پیغام کے ساتھ دل کا ایموجی بھی استعمال کیا، جو اُن کے جذبات اور بیٹے سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں اذہان کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجیں۔ بہت سے صارفین نے اتنی کم عمری میں روحانی سفر اختیار کرنے پر اذہان کو سراہا جبکہ دیگر نے شعیب ملک کو مشکل حالات کے باوجود بیٹے کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی پیدائش اکتوبر 2018 میں بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی تھی۔شعیب اور ثانیہ نے 2010 میں ایک بین الاقوامی شادی کے ذریعے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر سرحدوں کے پار محبت کی ایک نئی مثال قائم کی تھی  تاہم طویل عرصے کی قیاس آرائیوں کے بعد دونوں کے درمیان علحدگی ہو گئی۔شعیب ملک کا نام ماضی میں عائشہ صدیقی کے ساتھ متنازع شادی کے باعث بھی خبروں میں رہا جسے شادی سے قبل باہمی اتفاق سے ختم کر دیا گیا تھا۔